پشاور کی 90 سالہ خاتون حقِ مہر کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئیں
پشاور:خیبر پختون خوا کے دارلخلافہ پشاور سے تعلق رکھنے والی 90 سال کی سعیدہ سلطان نامی خاتون کے حقِ مہر کے معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
90 سالہ بزرگ خاتون کے حقِ مہر کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ حقِ مہر کے اجراء کے معاملے کو سیشن کورٹ میں بھیجنے کا حکم دے سکتے ہیں یا درخواست خارج کر سکتے ہیں، سوچنے کیلئے کچھ مہلت دیں۔
Load/Hide Comments


