کرونا وائرس، ملککو تاریخ کے سنگین ترین چیلنج کا سامنا ہے،مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کورونا سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کرتی ہوں، اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس عطافرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ دیگر مریضوں کے لئے شفائے کاملہ کی دعا کرتے ہیں، اللہ کریم ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ آمین فی امان اللہ۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا پاکستان کو اپنی تاریخ کے سب سے سنگین ترین چیلنج کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس کا پھیلاو سنجیدہ علاج واقدامات کا متقاضی ہے۔ ہر سطح پر اس سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں احتیاط کرنا ہے، طبی ہدایات پر عمل کریں اور اللہ سبحانہ وتعالی سے حفظ وامان کی دعا فرمائیں۔ محمد نوازشریف نے اپنی پیاری قوم کے لئے ڈھیروں دعاوں کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں براہ راست ان کی نیک تمناوں اور دعاوں سے قوم کو آگاہ کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں