سندھ و بلوچستان،50کروڑ مکعب فیٹ گیس کی یومیہ قلت کا خطرہ

کراچی:رواں سال سندھ و بلوچستان میں موسم سرما کے دوران 50کروڑ مکعب فیٹ یومیہ گیس کی قلت کا خدشہ ہے جب کہ دونوں صوبوں میں سی این جی اسٹیشنز کو مکمل طور پر آر ایل این جی پر منتقل کرنے سے 9کروڑ مکعب فیٹ یومیہ گیس کی بچت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اس وقت سوئی سدرن گیس کو لگ بھگ ایک ارب مکعب فیٹ گیس یومیہ حاصل ہورہی ہے جب کہ موسم سرما میں سندھ اور بلوچستان میں گیس کی طلب بڑھ کر ایک ارب50کروڑ مکعب فیٹ یومیہ تک پہنچ سکتی ہے جس کے باعث ایس ایس جی سی کے سسٹم میں 50کروڑ مکعب فیٹ یومیہ گیس کی قلت رہے گی،ایس ایس جی سی ذرائع کے مطابق گرما کے دوران سندھ اور بلوچستان میں گیس کی طلب 1200تا1300ایم ایم سی ایف ڈی کے درمیان رہتی ہے اور رسد 1100ایم ایم سی ایف ڈی کے لگ بھگ ہوتی ہے،ایس ایس جی سی نے سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کو 15اکتوبر سے گیس فراہمی بند کرکے آر ایل این جی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 9کروڑ مکعب فیٹ یومیہ گیس کی بچت ہوگی۔ اس اقدام کے نتیجے میں حاصل ہونے والی اضافی گیس گھریلو صارفین کو فراہم کی جا ئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں