الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں سے 7لاکھ 50ہزار سے زائد فوت شدہ افراد کا ڈیٹا حذف کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں سے 7لاکھ 50ہزار سے زائد فوت شدہ افراد کا ڈیٹا حذف کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق میڈیا میں الیکشن کمیشن کے نام سے شائع ہونے والی اس خبر کی درستگی کے لئے کہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہہ بلدیاتی کونسلر فوت شدہ افراد کے ڈیٹا سے متعلق آگاہ نہیں کر رہے جس کی وجہ سے انتخابی فہرستوں میں فوت شدہ افراد کے ووٹ بھی درج ہیں۔اس حوالہ سے الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ 2012ئ￿ سے اب تک مرحلہ بہ مرحلہ ہونے والی انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے دوران بلدیاتی اداروں اور نادرا کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق تقریبا ً 40 لاکھ سے زائد فوت شدہ افراد کے نام انتخابی فہرستوں سے حذف کیے گئے ہیں۔ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی برائے سال2017-2018 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 8 لاکھ سے زائد اورانتخابی فہرستوں کی نظر ثانی برائے سال 2019-2020 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 7 لاکھ 50ہزار سے زائد فوت شدہ افراد کے نام انتخابی فہرستوں سے حذف کیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس بات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ حکام کو کہا ہے کہ فوت شدہ افراد کے کوائف الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 43 کے مطابق سہ ماہی بنیاد وں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضلعی الیکشن کمشنر ز/ رجسٹریشن افسران کو مہیا کریں تاکہ قانون کے مطابق تمام فوت شدہ افراد کے ووٹ انتخابی فہرستوں سے حذف کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں