ایٹمی جنگ جنوبی ایشیا میں ہوگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خدشات زیادہ ہیں، صدر آزادجموں و کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خدشات بہت زیادہ ہیں، دنیا میں کہیں ایٹمی جنگ ہونی ہے تو وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں ایک ریسرچ سینٹر کے زیرِ اہتمام کشمیریوں پر جبر کے موضوع پر ویڈیو لنک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ ہندتوا نظریے کی بھرپور مخالفت کرنا ہوگی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر نیوکلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، دنیا میں کہیں ایٹمی جنگ ہونی ہے تو وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں ہوگی۔انھوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خدشات بہت زیادہ ہیں۔اس سیمینار میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں