بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 157ہے،ذرائع

کوئٹہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ اعدادوشمار میں تضادات سامنے آگیا انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق اب تک بلوچستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 57 1ہے تاہم حکومتی ترجمان اور آفسران میں رابطوں کے فقدان کے باعث مصدقہ کیسز کی تعداد بتانے سے قاصر ہیں شیخ زید ہسپتال‘فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال‘میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر اور تفتان قرنطینہ سینٹر کے ڈاکٹرز سے ”آن لائن“ نیوز نے رابطہ کیا تو مصدقہ کیسز کی تعداد 157نکلی شیخ زید ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر غفار نے 59افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر سے تقریبا 85کورونا وائرس کے مریضوں کو شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جائے گافاطمہ جنا ح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل نے 2افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے تفتان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غنی بلوچ 11افراد کی کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مریضوں کو کوئٹہ آئسولیشن وارڈمنتقل کرنے کیلئے ایمبولینسوں کے ذریعے روانہ کردیا ہے جبکہ مزید 38افراد کو کورونا وائرس کے شعبے میں کوئٹہ میاں غنڈ ی سینٹر بھی روانہ کر دیئے کوئٹہ میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر میں تعینات نے 85افراد کی کوروناوائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز 29افراد کی کورونا وائرس کی تصدیق کے بعدمریضوں نے آئسولیشن وارڈ جانے سے انکار کر دیا اور خود کو کمروں میں بند کر دیا ان کی وجہ سے یہ وائرس مزید پھیل گیا آج 56افراد کی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ان مریضوں کو شیخ زاید ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جارہا ہے مزید انہوں نے کہا ہے کہ میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر میں اب تک کورونا وائرس کی تعداد 85ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر میں کوورناوائرس سے متاثرہ افراد نے آئیسولیشن وارڈ میں جانا 470افراد جو کہ میاں غنڈی میں مقیم ہے ان کے گھر جانے سے مشروط کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں