عمان، 2امریکی شہریوں کی قیمت،240حوثی باغی رہا
واشنگٹن:خلیجی ریاست عمان نے 2 امریکی شہریوں کے بدلے 240 حوثی باغیوں کو رہا کردیا،حوثیوں نے ایک امریکی شہری بلال فطین کی باقیات دی ہیں تاہم اس کی موت کی وجوہات نہیں بتائیں،حوثیوں کی رہائی پر حوثی ترجمان محمد عبدالسلام کا کہنا ہے کہ ہم عمان میں پھنس جانے والے شہریوں اور زخمیوں کی واپسی پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔امریکی صدارتی محل وائٹ ہائوس کے مطابق 2 امریکی شہریوں سندرا لولی اور میکائیل گدا کو حوثی باغیوں نے رہا کردیا ہے
Load/Hide Comments


