امریکا نے افغانستان میں 1500 فوجیوں کو قرنطینہ کر دیا

نیو یارک:کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے بعد امریکا نے افغانستان میں موجود نئے فوجیوں کی نقل و حرکت کو انتہائی حد تک محدود کر دیا ہے جبکہ 1500 فوجیوں کو قرنطینہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی کمانڈر کی ہدایت پر دیگر ممالک سے افغانستان آنے والے امریکی شہریوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔امریکی کمانڈر کے فیصلے کے بعد افغانستان میں پہلے سے موجود فوجیوں کی تعیناتی میں توسیع کا امکان ہے تاکہ مشن جاری رہ سکیں۔ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور طالبان کے مابین گزشتہ ماہ طے پانے والے امن معاہدے کے ایک حصے کے طور پر واشنگٹن افغانستان سے اپنی فوج کی موجودگی کو کم کرنے کا پابند ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی جنرل سکاٹ ملر نے لکھا کہ فوج نے ملک میں پہنچنے والے اہلکاروں کے لیے سکریننگ کا نیا طریقہ کار شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ میں مختلف ممالک سے افغانستان جانے والے تقریباً 15 سو فوجیوں، شہریوں اور ٹھیکیداروں سکریننگ سینیٹر (قرنطینہ) میں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں