کیا حکومت اتنی ناکام ہو چکی، تمام ادارے ایڈا ہاک ازم پر چلائے جا رہے ہیں،چیف جسٹس سپریم کورٹ

اسلام آبادسپریم کورٹ آف پاکستان میں سی ای او پی آئی اے کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سجاد علی شاہ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیوں تاثر دیا جا رہا ہے کہ ڈنڈے والا یونیفارم پرسن ہو گا ہی تو سب ٹھیک ہو گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا حکومت اتنی ناکام ہو چکی،وفاق میں تمام ادارے ایڈا ہاک ازم پر چلائے جا رہے ہیں،کسی ادارے کا سربراہ مستقل تعینات نہیں کیا جا رہا عدالت نے اس موقع پر جہاز گمشدگی سے متعلق پی آئی اے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پرادارے کے سربراہ کی تقرری غیرقانونی ہے،سی ای اوارشد محمود ملک سے ایئرفورس یا پی آئی اے میں سے کسی ایک کے حتمی انتخاب سے متعلق ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کر لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں