وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر کو ٹیلی فون، کرونا وائرس کیخلاف مدد کی پیشکش

اسلام آباد, وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کورونا وائرس کے خلاف چینی عوام اور قیادت سے اظہار یکجہتی کیااور کر ونا وائر س کے خلا ف مدد کی پیشکش کی۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم عمران خان اورچینی صدر شی جن پنگ کے درمیا ن ٹیلی فونک رابطہ ہو ا جس میں وزیراعظم نے کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور اس جان لیوا وبا سے نمٹنے کے لیے چینی اقدامات کی تعریف کی۔عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ ہیں، اس وائرس کے خلاف بروقت اور موثر چینی اقدامات کو دنیا بھر نے سراہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ اسپتال چین بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ چین میں جان لیو وائرس پھیل گیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 75 ہزار بیمار ہوگئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں