کورونا وائرس،چین میں تیسرے روز بھی کوئی مریض سامنے نہیں آیا

چین نے نوول کرونا وائرس کو شکست دیدی،تیسرے روز بھی ملک میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ہفتہ کو چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر مسلسل تیسرے روز جمعہ کو مقامی سطح پر نوول کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ چینی مین لینڈ پر جمعہ کو نوول کرونا وائرس کے 41 نئے مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں، یہ سب مریض درآمدی ہیں۔کمیشن نے کہا کہ ان میں سے 14 مریض بیجنگ، 9 شنگھائی، 7 صوبہ گوانگ ڈونگ اور 4 صوبہ فوجیان میں ہیں۔ صوبہ ژی جیانگ، شان ڈونگ اور شانشی میں 2،2 جبکہ سی چھوان میں ایک مریض کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جمعہ کے آخر تک 269 درآمدی مریض سامنے آچکے ہیں۔جمعہ کے ہی روز7 افراد ہلاک ہوگئے، یہ تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبے میں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ نئے 36 مشتبہ مریضوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔جمعہ کو 590 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 173کمی کے بعد 1ہزار963رہ گئی۔جمعہ کے آخر تک مین لینڈ پر مصدقہ مریضوں کی تعداد 81ہزار 8 تک پہنچ گئی جن میں سے 6ہزار13 مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ71ہزار740مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ مرض سے 3ہزار255 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ 106 افراد کے تاحال وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔کمیشن نے کہا کہ 9ہزار371 قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، جمعہ کو 1ہزار191 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔جمعہ کے اخر تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 4 ہلاکتوں سمیت 256مصدقہ مریض، مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں 17مصدقہ مریض جبکہ تائیوان میں 2ہلاکتوں سمیت 135مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ میں 98، مکا میں 10 جبکہ تائیوان میں 28 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں