امریکا کی تین ریاستیں لاک ڈاؤن، ستر ملین افراد متاثر

کیلی فورنیا:امریکا کی سب سے بڑی ریاست کیلی فورنیا کے بعد الینوائے اور نیو یارک میں بھی اس اختتام ہفتہ سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہو رہا ہے۔ مجموعی طور ان تین ریاستوں میں ستر ملین سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ اس دوران کسی بھی قسم کے اجتماع اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہو گی۔ تاہم ادویات یا گھریلو ساز و سامان کی خریداری کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی۔ دریں اثنا نائب امریکی صدر مائیک پینس کے عملے کے ایک رکن میں کورونا وائرس کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ جنوبی امریکا میں وینزویلا، پیرو اور ایکواڈور کے بعد بیس مارچ کی شب کولمبیا نے بھی ملک گیر سطح پر لاک ڈان نافذ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں