کچلاک میں قرنطینہ قائم کرنے نہیں دینگے، آل پارٹیز

کچلا ک:آل پارٹیز کچلاک کے رہنماؤں نے کہاہے کہ مفتی محمودمیموریل ہسپتال کچلاک اورگورنمنٹ بوائزہائی سکول کچلاک میں عدم سہولیات اورحفاظتی اقدامات کے بغیر قرنطینہ اور آئیسولیشن سینٹرکی قیام کی اجازت نہیں دینگے،ان خیالات کااظہارآل پارٹیزکچلاک کے رہنماؤں جس میں پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکریٹری یوسف خان کاکڑ،بی این پی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالمجیدکاکڑ،جمعیت علماء اسلام تحصیل کچلاک کے امیرمولوی خدائیدوست،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیرحافظ نورعلی،پشتونخوامیپ کچلاک شرقی علاقائی سیکریٹری فاروق وطن شاد،شارعلاقائی سیکریٹری ڈاکٹرحبیب اللہ کاکڑ،ڈاکٹرڈصلاح الدین کاکڑ،مفتی عبیداللہ آغا،نصیراحمدکاکڑ،حافظ سردارمحمد،محمدعمرعادل، عالمگیرخان دومڑ،ملک نادرکاکڑ اوردیگر نے مفتی محمودمیموریل ہسپتال کچلاک میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اورمحکمہ صحت بلوچستان نے عالمی وباکروناوائرس کی روک تھام کے لئے قرنطینہ اورآئیسولیشن سینٹرزکے قیام کچلاک کی گنجان آبادی کے درمیان واقع مفتی محمودمیموریل ہسپتال اور گورنمنٹ بوائزہائی سکول کچلاک کی نوٹیفیکشن جاری کئے ہیں،اس کے علاؤہ پورے پشتون بیلٹ میں وہاں کے مقامی آبادی کو اعتمادمیں لئے بغیر گنجان آبادی میں کروناسینٹرزبنائے ہیں جس کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ ہرسطح پر مزاحمت بھی کرینگے،ہم کروناوائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاؤن کے لئے تیارہیں اس شرط پر کہ وہ کروناسے متاثرمریضوں اورزائرین کے علاج معالجہ کے لئے انسانی آبادی سے دورعارضی اورتمام سہولیات سے آراستہ سینٹرزقائم کریں،اس کے علاوہ طبی عملہ کے لئے حفاظتی ماسک،دستانے،سینی ٹائیزرکی فراہمی کویقینی بنائے اورعوام میں کروناوائرس کے خلاف شعوروآگاہی مہم کااغازکیاجائے،انھوں نے کہاکہ عوام اورتاجربرادری کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں ناجائزمنافع خوری اورمصنوعی قلت کے بجائے عوام کو تمام ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں