مستونگ اور مچھ میں کرونا کے مشتبہ کیسز

مستونگ اور مچھ میں کروناوائرس کے دوا مریض سامنے آگئے مچھ میں مشتبہ مریض پیشے کے اعتبار سے کان کن ہے مچھ ہسپتال میں ناکافی سہولیات کی بنا پر مریض کو نجی گاڑی میں شیخ زاہد ہسپتال بھیج دیا گیاتفصیلات کیمطابق ہفتے کی شام رضا خان کول کمپنی کے کان کنوں نے اپنے 20سالہ ساتھی کان کن مہدی حسین کو مچھ بازار میں قائم میڈیکل اسٹور پر علاج کرانے کیلئے لائے میڈیکل اسٹور کے ملک نے کورونا وائرس سے متعلق علامات اور نشانیاں پاکر لیویز فورس مچھ کواطلاع دی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر مچھ لیویز فورس کے ہمراہ متعلقہ میڈیکل اسٹور پہنچ کر کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو مچھ ہسپتال منتقل کردیا ہسپتال زرائع کیمطابق مریض میں کرونا کی علامات پائی گئی جسے درد کی شکایت پر انجکشن دے کر نجی گاڑی میں کرونا ٹیسٹ و علاج کیلئے شیخ زید ہسپتال کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔اسی طرح مستونگ میں بھی مبینہ طور پر کرونا کے ایک مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے۔کلی پدہ مستونگ کے رہائشی کے رہائشی شکیل نامی نوجوان میں کورونا وائرس کے علامات تیز بخار سانس کی بندش اور رکاوٹ ,کھانسی کی وجہ سے انھیں نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا… مگر خوف اور دیگر ناکافی سہولیات کے پیش نظر ہستال کے عملے و ڈاکٹرز بھی ان کے پاس جانے سے کترانے لگے….جبکہ کورنا کے مزکورہ مشتبہ مریض کو آئسولیشن سینٹر شیخ زید یسپتال کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے, خبر چلنے کے بعد شکیل مسیح نوجوان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں صحت مند ہوں ، کسی نے میرے متعلق غلط خبر چلائی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں