عالمی برادری متحد ہو

دنیا کے مختلف ملکوں میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اٹلی میں ایک دن میں 627 اموات کی اطلاعات ہیں امریکہ نے 70 ملین افراد کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے تاہم چین میں گزشتہ تین دن سے ملک کے اندر سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے چوبیس گھنٹے میں 41کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو سب کے سب بیرون ملک سے آئے ہیں چین اپنے ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی اس وباء سے نمٹنے میں مدد کر رہا ہے روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ چینی حکومت کے غیر معمولی اقدامات نے نہ صرف چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی بلکہ چین دیگر ممالک میں بھی اس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 82ملکوں کو ٹیسٹ کیٹس‘ ماسکس اور حفاظتی وردی فراہم کر رہا ہے ان امدادی اشیاء کے جہاز بہت سے ملکوں میں پہنچ چکے ہیں خود پاکستان میں بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرز اور انوا ریڈ گنز موصول ہو چکی ہیں چینی صدر ژی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ملکوں کو اس وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون و اشتراک پر توجہ دینی ہوگی البتہ امریکہ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے اس تعاون و اشتراک سے خود کو الگ رکھا ہے اور وہ آج بھی کورونا وائرس کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کر رہا ہے آج جب ایران کورونا وائرس کے شدید حملے کی زد میں ہے اور اسے عالمی برادری کے تعاون اور مدد کی اشد ضرورت ہے تو امریکہ نے اس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں پاکستان کی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بجا طور پر کہا ہے کہ ایران پر پابندیوں میں اضافہ غیر انسانی اور قابل مذمت فعل ہے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹائی جائیں اس وقت انسانی نسل کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اس حوالے سے روس اور چین کی کاوشیں قابل قدر ہیں اور سب کو اس کی حمایت کرنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں