فریال تالپورکے اکاونٹس منجمدکرنے کیلئے درخواست،نیب کو 4 مارچ تک کی مہلت مل گئی
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کے بینک اکا ونٹس منجمد کرنے کے لیے نیب کواحتساب عدالت میں جواب جمع کرانے کیلئے مزید 12 دن کی مہلت مل گئی۔جمعہ کو احتساب عدالت میں فریال تالپور کی درخواست پر سماعت ہوئی۔رکن سندھ اسمبلی نے3 منجمد بینک اکاونٹس کھلوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے۔نیب راولپنڈی نے رپورٹ اوراسٹیٹ بینک کو لکھا گیا خط پیش کردیا۔ دوران سماعت فریال تالپورکے وکیل چوہدری ریاض نے عدالت کو بتایا کہ فریال تالپور کی بیٹیوں پرالزام نہیں توپھران کیاکا ونٹس کیوں منجمد کردیئے گئے؟۔تفتیشی افسرنے کہا کہ اہم اکاونٹس منجمدکرنے سے متعلق تحریری جواب جمع کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے نیب سے 4 مارچ کوجواب طلب کرلیا۔
Load/Hide Comments