سہولیات کے فقدان کے باعث کانکن لقمہ اجل بن رہے ہیں، لیبر فیڈریشن

کوئٹہ:نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر سابق سنیٹر عبدالرحیم میردادخیل نے کہاکہ کانکوں کوحکومت نے کسی قسم کے حفاظتی آلات وسہولت میسر نہیں کیا جس کی وجہ سے آئے دن کان میں حادثات ہوتے ہیں اورقیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔غریب کانکنوں کی حفاظت ان کو ریلیف وسہولت فراہم کرنے کیلئے وفاقی وصوبائی حکومت کرداراداکریں۔ہزاروں کانکنوں کی جان داؤ پر لگی ہوئی ہے اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کامنفی کرداراداکررہے ہیں این ایل ایف کانکنوں ومزدوروں کے حقوق،جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر فورم پر آوازاُٹھاتی رہیگی۔حکومت حال ہی میں کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈگاری کے مقامی کوئلہ کان میں شہید ہونے والے کانکنوں کے لواحقین کو امداد فراہم کریں پسماندہ غریب خاندان کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ڈگاری کے دورے کے دوران جائے وقعہ کا دورہ کیا جہاں میتھین گیس بھرجانے سے کان میں حادثے میں 7مزدورجان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔انہوں نے شہید ہونے والے کانکنوں کے الگ الگ گھروں میں جاکرفاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے لواحقین سے فاتحہ خوانی وتعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چار پانچ ہزار فٹ گہرائی میں کام کرنے والے غریب مزدوروں کان کنوں کا کوئی پوچھنے والانہیں جو لمحہ فکریہ ہے حکومت بلوچستان،مائنزاونرزمالکان فوری طور پر مزدوروں کیلئے حفاظتی انتظامات کریں تاکہ کان کنوں کی جان کو تحفظ مل سکیں جدید دور میں بھی کان کنوں کی جان کو کوئی تحفظ حاصل ہے نہ مرنے کے بعد ان کے لواحقین کو کوئی پوچھنے والاہے جولمحہ فکریہ اور انسانی اسلامی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔بغیر حفاظتی انتظامات مجبوراًکان کن کام کرتے ہیں حکومت وقت اور مائنزمالکان کی ذمہ داری ہے کہ کان کنوں کی حفاظت کیلئے جدید سہولیات اور مرنے کے بعدلواحقین کو معاوضہ فراہم کریں نیشنل لیبر فیڈریشن کان کنوں اور مزدوروں کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آوازاُٹھائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں