کورونا کے دور میں سنگاپور اور ہانگ کانگ میں دنیا کی پہلی ‘ٹریول ببل’ پالیسی کا آغاز

کورونا کیسز سامنے آںے کے بعد انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہانک کانگ کے بند کاؤنٹرز کا ایک منظر — فائل فوٹو بشکریہ :رائٹرز
سنگاپور اور ہانگ کانگ نے 22 نومبر سے ایک دوسرے کے لیے ‘ٹریول ببل’ پالیسی شروع کرنے اعلان کیا ہے۔
‘ٹریول ببل’ پالیسی کے تحت دونوں شہروں میں سفری رابطوں کی بحال اور غیر ملکیوں کی آمد پر قرنطینہ کی شرط ختم کی جا رہی ہے۔
سنگاپور کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ ‘ٹریول ببل’ پالیسی اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی اسکیم ہے جس کے ذریعے دونوں شہر حفاظتی اصولوں کو یقینی بناتے ہوئے منظم انداز میں اپنی سرحدیں کھولنے کے قابل ہوں گے۔
ہانگ کانگ کے سیکرٹری کامرس اور سنگاپور کے وزیر ٹرانسپورٹ سنگاپور کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا آغاز 22 نومبر سے دونوں شہریوں کے لیے یومیہ ایک ایک پرواز کے ساتھ کیا جائے گا جسے7 دسمبر سے یومیہ 2 پروازں تک بڑھایا جائے گا۔
اس پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر روزانہ زیادہ سے زیادہ 200 مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔
دونوں شہروں کے مسافروں کو طے شدہ پروازوں کے تحت روانگی کے 72 گھنٹے کے اندر اندر کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا جب کہ ہانگ کانگ پہنچنے پر مسافروں کا دوسرا ٹیسٹ ائیر پورٹ پر ہی کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ سنگاپور یا ہانگ کانگ روانگی سے 14 دن قبل تک مسافر کی ان دونوں شہریوں کے علاوہ کہیں کی بھی کوئی ٹریول ہسٹری بھی موجود نہیں ہونی چاہیے۔
دونوں شہروں کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی شہر میں کووڈ-19کی صورتحال میں خرابی دیکھی گئی تو ائیر ٹریول ببل پالیسی معطل کردی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں