جوبائیڈن کی جیت، مائیک پومپیو کا نئی انتظامیہ کو محفوظ انتقالِ اقتدار کا وعدہ

واشنگٹن:امریکا کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے حالیہ صدارتی انتخابات کے بعد دنیا سے ملک میں محفوظ انتقال اقتدار کا وعدہ کیا ہے لیکن انھوں نے نومنتخب صدر جوزف بائیڈن کی واضح جیت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی بدستور برسراقتدار رہیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک نیوزکانفرنس میں کہا کہ دوسری ٹرمپ انتظامیہ کو بالکل سیدھے سبھا اقتدار منتقل ہوگا۔ان سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ انتقال اقتدار کے ضمن میں جوبائیڈن کی ٹیم سے رابطے میں ہیں۔اس پر مائیک پومپیو نے وضاحت کی:دنیا کو ہرطرح سے اعتماد ہونا چاہیے کہ محکمہ خارجہ ضروری انتقال اقتدارکو یقینی بنانے کے لیے آج مکمل طور پر فعال ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں