عالمی برادری ایران کے خلاف ’فیصلہ کن موقف‘ اختیار کرے: شاہ سلمان

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایران کے نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے کے پروگراموں کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے تہران کے خلاف ’فیصلہ کن موقف‘ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
سعودی عرب کے اعلی ترین مشاورتی ادارے، مجلس شوری، کے سالانہ اجلاس سے جمعرات کے روز خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے کے اس کے منصوبوں کو روکنے کے لیے ‘فیصلہ کن موقف‘ اختیار کرنا ضروری ہے۔
شاہ سلمان نے کہا کہ ”ایرانی نظام خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ ایران کی طرف سے دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے۔ تہران دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے، انتہا پسندی کو فروغ دینے اور مسلکی فسادات کو ہوا دینے کی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔”
ایران کے کٹر حریف سعودی عرب کے 84 سالہ شاہ سلمان نے کہا کہ”ایران کی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو موثر اور فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ عالمی برادری ایران کے وسیع پیمانے پر تیار کردہ ہتھیاروں، اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام، خطے میں ایرانی مداخلت، دہشت گردی کی پشت پناہی اور عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازشوں کا نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں