وینا ملک نے میرے ساتھ کیا کیا،سب بتاؤنگا، اسد خٹک
لاہور:وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک نے کہا ہے کہ میڈیااور سوشل میڈیا پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،مجھے میرے بڑوں نے چپ رہنے کا کہا تو چپ رہا،اب وینا مجھ پر الزامات کے ساتھ میرے بچوں کے ساتھ بھی زیادتی کرنے لگی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وینا ملک نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی پر میں چپ نہیں رہ سکتا،مجھے وینا ملک کی جانب سے ثمن ملا جس پر مجھ پر کئی طرح کے الزام لگائے گئے،میں اب سب بتاؤں گا کہ وینا نے میرے اور میرے بچوں کے ساتھ کیا کیا،میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ انکوائری کیجئے کہ میرے بچوں کو پاکستانی پاسپورٹ کس نے جاری کیا،مجھے نہیں پتا کہ میرے بچوں کووینا دبئی سے کیسے لے گئی،میرے بچے کیسے ہیں کن حالات میں ہیں مجھے اس کا معلوم نہیں،میں پچھلے دسمبر سے اپنے بچوں سے نہیں ملا،میں نے اپنے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پالا ہے،وینا مجھے اور میری فیملی کو لگاتار دھمکارہی ہے،میں حکومت پاکستان سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں میری مدد کی جائے۔ اسد خٹک اپنے بچوں سے نہ ملنے آبدیدہ ہوگئے۔


