مزارقائد مینجمنٹ بورڈ کی مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف کارروائی کی استدعا

کراچی:مزار قائد مینجمنٹ بورڈ نے مزار کا تقدس پامال کرنے پر مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر ودیگر کیخلاف کارروائی کی استدعا کردی،درخواست میں شکایت کنندہ منیجر ایچ آر مزار قائد بورڈ غلام اکبر میمن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مزار قائد کی بے حرمتی کے معاملے پر مزار مینجمنٹ بورڈ نے عدالت سے رجوع کرلیا، مزار بورڈ نے سٹی کورٹ میں درخواست جمع کرادی۔ درخواست مزار قائدمینجمنٹ بورڈ کی جانب سیقواعد کیتحت دی گئی، درخواست میں شکایت کنندہ منیجر ایچ آر مزار قائد بورڈ غلام اکبر میمن ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مزار قائد قانون کے تحت مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کردی اور کہا درخواست کے ساتھ وکالت نامہ جمع کرایا جائے، پیر کو اعتراض ختم کرکے دوبارہ درخواست لگائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں