بلوچستان میں کورونا میں اضافہ، 65نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 65کیس رپورٹ ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ تعلیمی اداروں میں 11افراد میں وائرس کی تشخص ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریش سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے پانچ اضلاع سے کورونا وائرس کے مزید 65کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ایک اور مریض کے انتقال کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 156ہوگئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے کل 16393مریضوں میں سے 15817صحت یاب ہونے کے بعد فعال مریضوں کی تعداد 420ہے جبکہ ہفتہ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں کئے جانے والے 228طلبا ء او ر دیگر افراد کے ٹیسٹ میں سے 11افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں