عمر اکمل کابکی سے ملنے کا اعتراف،14دن میں جواب طلب

بلے باز عمر اکمل نے بکی سے ملنے کا اعتراف کر لیاجس پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے بلے باز کو باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے14دن میں جواب طلب کر لیا ہے،عمر اکمل پر جرم ثابت ہونے پر ان پر 2 سے 5 سال کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کو کرکٹ سرگرمیوں سے روکنے اور معطل کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔عمراکمل نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو سب کچھ بتا دیا ہے۔ عمر اکمل کو میچ فکسنگ کی پیش کش ہوئی تھی اور انھوں نے بکی سے ملاقات اور پیش کش کا اقرار کرلیا ہے۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عمر اکمل سے متعلق ٹھوس شواہد تھے جس بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور انھیں معطل کیا گیا۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ ایک محفل میں گئے تھے جہاں ان کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی جس نے انھیں پی ایس ایل کے میچ میں فکسنگ کے لیے کروڑوں روپے کی پیش کش کی۔عمر اکمل سے جب پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے فکسنگ کی پیش کش ملنے پر متعلقہ حکام کو کیوں آگاہ نہ کرنے کا سوال کیا تو وہ اینٹی کرپشن ٹیم کو مطمئن نہ کرسکے اور جواب دیا کہ وہ پریشان ہوکر گھبرا گئے تھے۔ جمعہ کو عمر اکمل کو پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں