پیرو کے صدر مانویل میرینو نے استعفیٰ دے دیا

لیما :پیرو کے عبوری صدر مانویل میرینو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ عہدہ سنبھالنے کے محض پانچ روز بعد یہ اعلان کیا ہے۔ میرینو نے مستعفی ہونے کا یہ فیصلہ ملک میں جاری مظاہروں کے تناظر میں کیا ہے جن کا سلسلہ ملکی پارلیمان کی طرف سے سابق صدر مارٹن وزکارو کے مواخذے کے بعد سے جاری ہے۔ پولیس کی طرف سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں دو نوجوان مظاہرین ہلاک جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں