ملک بھر میں بسنت پر پابندی،پولیس کے چھاپے،منچلے بھاز نہ آئے
ملک بھر کی طرح اسلام آباد،سندھ،لاہور،کوئٹہ میں پابندی کے باوجود منچلوں نے بسنت منایاپولیس کے چھاپے بھی کام نہ آئے منچلوں نے بڑی تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں خریدیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں اندورن شہر بسنت منانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ پتنگوں، کیمیل اور دھاتی ڈور کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی ہے لیکن منچلوں اور پتنگ اڑانے کے شوقین افراد نے دفعہ 144 کی پابندی پتنگوں کے ساتھ ہوا میں اڑا دی۔چھاپوں سے بچنے کے لئے رات گئے ہی بڑی تعداد میں مختلف اقسام کی پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں خرید لیں اور دیدہ دلیری سے شہر کے مختلف علاقوں میں بسنت منائی پولیس کے مطابق شہرسے باہر کھلے میدانوں میں پتنگ بازی کی مکمل اجازت دی گئی تھے لیکن شہر میں نہیں تھا پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اس موقع پرمن چلوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو بسنت منانے کے موثر انتظامات کرنے چاہیں۔گھروں کی چھتوں پر بڑی تعداد میں بسنت منانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں بچے کٹتی پتنگیں لوٹتے ہوئے نظر آئے اس دوران کئی بچے زخمی بھی ہوئے۔