فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس، پاکستان کو 4 ماہ تک گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ’ایران بلیک لسٹ
پیرس(انتخاب نیوز)فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس، پاکستان کو 4 ماہ تک گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اعتراف کر لیا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی روکنے سسٹم میں بہتری لے آئی ہے اور ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ پاکستان کے اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مزید وقت دیا جائے چینی ترجمان نے کہا کہ فریقین پاکستان کو مزید معاونت فراہم کرنے اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کئے جانے والے پروپیگنڈہ میں صداقت نہیں چین پاکستان کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے یہاں یہ امر بھی واضح رہے کہ ایران اور شمالی کوریا کو متعلقہ فرم بلیک لسٹ میں شامل کر چکی ہے
Load/Hide Comments