آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتا تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا، عمران خان

کالیہ (انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اگر آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا اور مہنگائی آج سے دو گناہ زیادہ ہو جاتی بڑے بڑے لوگوں کے لندن جانے اور چھوٹے چھوٹے چوروں کو پکڑنے سے قومیں تبا ہ ہو جاتی ہیں پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے ملک میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے ہم نے احساس پروگرام شروع کیا ہے 80ہزار لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے اور نوجوانوں کو ہر سال50ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی بے گھر لوگوں کیلئے پناہ گاہیں بنا رہے ہیں 180 پناہ گاہیں ملک میں قائم کر چکے ہیں غریب عوام جن کے کیسز عدالتوں میں ان کو پیسے دیں گے تاکہ وہ وکیل کر سکیں ہم نے پاکستان کو مشکل وقت سے نکل دیا ہے کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ کم ہو رہا ہے روپے کی قدر میں اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ بھی بہتر ہو گئی ہے آئندہ چند دنوں میں عوام کو خوشخبریاں ملیں گی –

اپنا تبصرہ بھیجیں