آئی ایم ایف سے ڈیل حکومت کی نالائقی کا ثبوت ہے، بلاول بھٹو
لاہور (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈکے نمائندوں نے پاکستان آ کر اپنے ہی نمائندوں سے مذاکرات کئے ہیں تمام شرائط ماننا حکومت کی نالائقی ہے حکومت اتنی نااہل ہے کہ سیکورٹی اداروں سے مہنگائی کی تحقیقات کرا رہی ہے سیاسی مفاد اور اناکی وجہ سے غریب عوام سے کھیلا جا رہا ہے موجودہ سیاستدانوں پر لعنت بھیجتے ہیں لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت سے جان نکال کر رہی ہے پیپلز پارٹی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد پہلا کام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا کرتی ہے موجودہ حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائے انہیں بے روزگار کرنے پر تلی ہوئی ہے حکمران ڈیل بے شک کریں آئی ایم ایف سے مگرغریب عوام کا سودا نہ کریں۔
Load/Hide Comments