چینی کی قیمتوں میں اضافہ،سہ رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد(انتخاب نیوز) چینی بحران اور قیمتوں میں اضافے پر حقائق جاننے کیلئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی وزیراعظم نے تشکیل دیدی ہے کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور انٹیلی جنس بیورو کا افسر شامل ہوگا ڈی جی ایف آئی اے کمیٹی میں بطور کنوینئر کسی بھی ممبر کو شامل کرنے کے مجاز ہوں گے انکوائری کمیٹی کو ایک درجن سے زائد سوالات بھی بھجوا دیئے گئے ہیں وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چینی کی پیداوار پچھلے سال کے مقابلے میں کم تھا کیا؟ کیا کم پیداوار قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی؟ کیا حکومت کی جانب سے مقرر کی جانے ولای گنے کی قیمت کافی تھی شوگر ملوں نے کس قیمت پر گنے کی خریداری کی اگر کی تو کن وجوہات کی بنیاد پر کسانوں سے خریداری کی گئی وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تحقیقات کے بعد حقائق کو مد نظر رکھ کر ذمہ دار افراد، اداروں یا افسران کا تعین کرے کمیٹی کو یہ ٹاسک بھی دیا گیا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے بھی اپنی سفارشات مرتب کر کے پیش کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں