قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں غیر ملکی کلچر کو فروغ دینے پر برہم

اسلام آباد(انتخاب نیو ز) قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں بھارتی فنکاروں کی شرکت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔رکن مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں ملکی ثقافت کے بجائے غیر ملکی کلچر کو فروغ دیا گیا،تقریب میں بھارتی فنکار وں نے کس حیثیت میں شرکت کی؟پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگرکیوں پاکستانی آرٹسٹ کو آپ پیچھے رکھتے ہیں؟کمیٹی نے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی عدم شرکت پربھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہہ کی اور چیئرمین پی سی بی کو دوبارہ6مارچ کو طلب کرلیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر احسان مانی ریکارڈ کیساتھ پیش نہ ہوئے تو ان کیخلاف پریس کانفرنس کریں گے اجلاس میں کہا گیا کہ پی سی بی افسران کو دی جانیوالی مراعات اور سہولیات کا ہر صورت جواب دینا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں