96فیصد پاکستانی مہنگائی سے پریشان
اسلام آباد:چالیس فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا، جبکہ37فیصد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا۔پلس کنسلٹنٹ نے نیا سروے جاری کردیا، سروے میں 63فیصد افراد نے ملکی معیشت کی سمت کو غلط کہا، 46فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے دعوے پر بھی اعتبار نہ کیا۔ سروے کے مطابق 96فیصد پاکستانی مہنگائی سے بھی پریشان نظر آئے۔ 46فیصد نے ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت کی پالیسیز جبکہ 37فیصد نے پچھلی حکومتوں کو ٹھرایا۔پلس کنلسٹنٹ نے یہ سروے 2 ہزار سے زائد افراد سے ملک بھر میں کیا۔
Load/Hide Comments


