موجود حکمران ہر محاذل پر ناکام ہوچکے ہیں،جماعت اسلامی بلوچستان

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مہنگائی بدامنی اوربدعنوانی کے خلاف مہم میں عوام،سیاسی سماجی شخصیات علمائے کرام ساتھ دیں لوٹ مار ختم کیے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی بدقسمتی سے نہ لٹیروں کو سزاملی اور نہ لوٹ مار ختم ہوا جس کی وجہ سے مسائل ومشکلات اور پریشانیوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے جماعت اسلامی کرپشن وموروثیت اور فرقہ واریت سے پاک ملک گیر منظم دینی سیاسی جماعت ہے اور قوم کو مشکلات ومسائل سے نکالنے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران ہر محازپر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ ان سے قومی توقعات بری طرح مجروع ہوئی ہیں۔ مہنگائی کا جن بے قابو ہے عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں،عوام کیلئے تبدیلی کا نعرہ مذاق بن چکاہے۔ ملک میں حقیقی تبدیلی صرف اورصرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ قوم جماعت اسلامی کے کردار اورکرپشن سے پاک محب وطن قیادت پر اعتماد کا اظہار کرے جماعت اسلامی نے ہمیشہ قومی سیاست میں اہم کرداراداکیا ہے۔ہمارے لوگ مختلف اوقات میں منتخب ہو کر اسملیوں میں آئے اوراپنا مثبت کرداراداکیا ہے آج بھی کوئی شخص ان کی کارکردگی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا جماعت اسلامی کے امرئے اضلاع،ذمہ داران اور ارکان مہنگائی بدامنی اور بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کی کامیابی کیلئے بھر پور کردار اداکریں عوام وخواص سے ملیں ان کو دعوت دیں تاکہ لوٹ مار،بدامنی اور مہنگائی کے خاتمے کی تحریک کامیاب ہوجائیں اکثر سیاسی جماعتوں نے قوم سے بارباروعدے کیے قوم کو روٹی کپڑا مکان،ا یشین ٹائیگر اوردو نہیں ایک پاکستان کے نام پر بے وقوف بنایا جارہا ہے اب ہم ان سیاسی اقتدارپرست جماعتوں کی حقیقت جان چکے ہیں ملک میں اہل اورباکردار قیادت کا فقدان ہے۔ ا س خلا کو جماعت اسلامی ہی پورا کرے گئی جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام،لوگوں کو مسائل ومشکلات سے نکالنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں