امریکی صدر ٹرمپ جنوبی کوریا کی فلم کو آسکرایوارڈ ملنے پر ناراض
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کوریا کی فلم "پیراسائٹ” کو آسکر ایوارڈ ملنے پر ناراض ہو گئے، کولوراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ اس سال اکیڈمی ایوارڈ انتہائی برے ہوئے، جنوبی کوریا کے ساتھ امریکا کے تعلقات اچھے نہیں اور ان کی فلموں کو ایوارڈ دیئے جا رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ویسے اس سال اکیڈمی ایوارڈ کتنے برے تھے، آپ سب نے دیکھا۔ کہ جنوبی کوریا کی فلم کو فاتح قرار دیا گیا، یہ کیا بات ہوئی۔ٹرمپ نے اعتراض اٹھایا کہ ہمارے تجارت کو لے کر جنوبی کوریا کیساتھ کافی مسائل ہیں اور اسکی بجائے ہم انہیں سال کی بہترین مووی پر ایوارڈ دے رہے ہیں، کیا یہ اچھا تھا میں نہیں جانتا۔امریکی صدر نے کہا کہ دہگر بہت سی اچھی فلمیں ہیں لیکن جنوبی کوریا کی فلم کو ایوارڈ ملا، کیا یہ ایک ہی اچھی غیرملکی فلم تھی۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ صدر ٹرمپ نے براڈ پٹ کو بھی سنا دیں اور کہا کہ میں ان کا بڑا مداح نہیں۔