دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ31 ہزار تک پہنچ گئی

واشنگٹن :دنیا بھر میں کورونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ31 ہزار تک جاپہنچی، 6 کروڑ 66 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں کورونا سے مزید ساڑھے سترہ سو اموات اور ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز ہوئے۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 397 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات 61 ہزار سے بھی زیادہ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ مزید 15 ہزار 539 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔دوسری جانب لیبر لیڈر سر کئیر اسٹارمر کو دوبارہ قرنطینہ میں جانا پڑ گیا۔ عملہ کے ایک رکن کا کورونا مثبت آنے پر سرکئیر اسٹارمر 16 دسمبر تک قرنطینہ میں رہیں گے اور گھر سے کام جاری رکھیں گے،برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگی ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 397 افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں جس کے بعد اس وباء سے مجموعی اموات 61 ہزار سے زائد ہو گئیں۔برطانیہ میں گزشتہ روز مزید 15 ہزار 539 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر اور لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر خود کو قرنطینہ کر چکے ہیں، وہ کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے پر آئسولیشن میں گئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات 61 ہزار 14 تک جا پہنچی ہیں، کورونا وائرس کے کیسز 17 لاکھ 5 ہزار 971 ہو چکے ہیں بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 216 اور 96 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 641 اور 65 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 24 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 42 ہزار 684 ہے۔ فرانس میں 22 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 54 ہزار 981 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 16 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 46 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 17 لاکھ 5 ہزار کورونا کیسز اور61 ہزار 14 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں پہلے50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں 21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامن آئے۔پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں، اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں،آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں