سبی میلے کی رنگارنگ تقریبات تیسرے روز بھی جاری
سبی میلے کی رنگارنگ تقریبات جاری ہیں سبی میلے کا تیسرا روز خواتین کے لئے مختص کیا گیا تھا سبی میلے میں خواتین کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کیلئے خصوصی لیڈیز شو کا انعقاد کیا گیا لیڈیز شو میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی لیڈیز شو کے موقع پر خواتین نے زرعی و صنعتی نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا لیڈیز شو کے موقع پر خواتین نے کپڑے جوتے اور چوڑیوں کی خریداری میں بھی بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا زرعی و صنعتی نمائش میں لگائے گئے محکمہ زراعت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک،فشریز، محکمہ ایجوکیشن، محکمہ ہیلتھ، شہید بینظیروومن سنٹر، سماجی بہبود، ریسکیو 1122،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز، میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے سٹالز سمیت دیگر معلوماتی اور ثقافتی اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جس میں خواتین نے خاصی دلچسپی لی لیڈیز شو کے موقع پر نمائش گراؤنڈ میں لگائے گئے کھانے پینے کی اشیاء پر بھی خواتین کا خاصہ رش رہا برگر، سموسے، گول گپے، آئسکریم،چاٹ،پکوڑے کھا کر خواتین نے سبی میلے میں خوب انجوائے کیاسبی میلے کے موقع پر خواتین کیلئے خصوصی لیڈیز شو کے انعقاد سے خواتین کو نہ صرف تفریح بلکہ بہت سی دلچسپ معلومات بھی حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔