کراچی میں مزید 3 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
کراچی :کراچی میں مزید 3 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔محکمہ صحت حکام کے مطابق کورونا وائرس سے جناح اسپتال سے ریٹائرڈ ڈاکٹر طاہر امین چوہدری انتقال کرگئے،نجی کلینک کے ڈاکٹر وسیم الدین بھی کورونا وائرس سے چل بسے، جبکہ سابق ڈی جی ہیلتھ اور ای این ٹی اسپیشلیسٹ ڈاکٹر عبدالستار کوروائی بھی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالستار کوروائی چند روز سے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ابتک کورونا وائرس سے 138 ڈاکٹرز جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


