سوشل میڈیا پر کسی کی عزت محفوظ نہیں کشمالہ طارق
اسلام آباد:وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے متعلق اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی حکومتی ادارے کا کنٹرول نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے۔وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی سکینڈلائزڈ کرنا اور گھٹیا حرکتیں برداشت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان، ن لیگی رہنما مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو ہم کس کھیت کی مولی ہیں
Load/Hide Comments


