این آر او مانگنے والے سیاسی سرکس لگا رہے ہیں،سرداریارمحمد رند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ این آر او مانگنے والے سیاسی سرکس لگا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرنے والے آج عوام کے جانو سے کھیل رہے ہیں، وزیر اعظم کسی صورت عوام کے پیسے لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ یہ این آر او کے سوالی کل تک وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہتے تھے کہ سخت ترین لاک ڈان کیا جائے آج کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے باوجود عوام کی جان سے کھیل کر سیاسی سرکس لگا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں