صوبائی کابینہ نے بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان 2020-25کی منظوری دیدی
کوئٹہ:صوبائی کابینہ نے بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان 2020-25،بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے نفاذ،بلوچستان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی رولز 2020،چمن اور تفتان بارڈر ٹرمینلز کی اپ گریڈیشن سمیت متعدد قوانین کی منظوری دے دی، پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس میں ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی کابینہ اجلاس میں سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،اجلاس میں کابینہ نے بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان 25-2020،بلوچستان آرمز بل 2020، بلوچستان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی رولز 2020 کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن سے متعلق بلوچستان لوکل کونسل ماڈل ذیلی قوانین،بلوچستان (قرآن مجید پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل 2020)،بلوچستان ٹریول ایجنسی رولز 2017 میں ترامیم، بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے نفاذ اور چمن اور تفتان بارڈرز ٹرمینلز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔


