قوموں کی تاریخ اور تحفظ مادری زبانوں کو فروغ دینے سے ہی ممکن ہے، بی این پی (عوامی)

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ماردری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوموں کی تاریخ اور تحفظ مادری زبانوں کو فروغ دینے سے ہی ممکن ہے جو قومیں ماردری زبانوں کو اہمیت نہیں دیتی وہ تاریخ کے اندھیروں میں گم ہوجاتی ہیں بلوچستان میں بلوچ،پشتون سمیت بہت سی قومیں آباد ہیں جہاں مادری زبانوں کے گل دستے اٹھنے والی مہک ہر فرد کو موتر کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقعے پر جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا آج وقت اور حالت ہم سے یہ تقاضا کررہے ہیں کہ ہم اپنی مادری زبانوں کو تحفظ فراہم کرئے اور اسے اگلی نسلوں کو تک منتقل کرئے یہی وہ عمل ہے کہ جس سے ہم ماردری زبانوں کے قرض ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے ہمیشہ مادری زبانوں کے ان حقوق کو ادا کرنے کیلئے جہد کی ہے جو حق بنتا ہے اور ہماری مادری زبانوں کے تحفظ کے جہد آئندہ بھی جاری ہے گی بی این پی عوامی نے ہمیشہ مظلوم و محکوم کے اقوام کی ترجمانی کی ہے ہم مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقعے پر تمام اہل زبانوں کو مبارک دیتے ہوئے امن بھائی چارہ گی کا پیغام دیتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں