مصری ڈاکٹر کا مفت علاج کرنے والے مرحوم مسیحا کا مشن جاری رکھنے کا فیصلہ

قاہرہ:مصر میں پوری زندگی ضرورت مند افراد کا مفت یا انتہائی کم پیسوں میں علاج کی بہ دولت شہرت پانے والے ڈاکٹر محمد مشالی کی وفات کے چند ماہ بعد ان کا مشن جاری رکھنے کے لیے مرحوم کا کلینک کھول دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے ایک ڈاکٹر حسنی سعد قطب نے ڈاکٹر مشالی کا مشن جاری رکھنے کے لیے ان کا کلینک دوبارہ کھول لیا ہے۔مصر میں مریضوں کا مفت علاج کرنے والے ڈاکٹر محمد مشالی شمال مغربی شہر طنطا میں رہائش پذیر رہے اور انہوں نے انتہائی کم پیسوں جن کی مالیت 10 مصری پاونڈ ہوتی تھی میں مریضوں کا علاج کرتے تھے۔ان کی وفات کے بعد غریب مریضوں کے علاج کی امید دم توڑ گئی تھی مگر طنطا میں المشناوی جنرل اسپتال کے سرجری کنسلٹنٹ اور امراض جگر ڈاکٹر حسنی سعد قطب نے ڈاکٹر مشالی کا مشن جاری رکھتے ہوئے ان کا کلینک دوبارہ کھول لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام غریب اور ضرورت مند مریضوں کا صرف ایک ڈالر کے برابر فیس یا مکمل طور پرمفت علاج کریں گے۔ڈاکٹر حسنی قطب نے کہا کہ وہ پہلے انسان اور بعد میں ڈاکٹر ہیں۔ وہ غریب شہریوں کی امیدوں کے مرکز کو بند نہیں ہونے دیں گے۔ ڈاکٹر مشالی غریبوں کی امیدوں کا مرکز تھے۔ ان کی وفات کے ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا کے باعث علاج مزید مہنگا اور غریبوں کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے مگر ہم مرحوم ڈاکٹر مشالی کا مشن جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں