قوموں کو مادری زبانوں میں تعلیم دے کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، بی این پی

بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جعفر آباد پریس کلب میں مادری زبانوں کے عالمی دن اور شہید جیونی کی یاد میں پروگرام منعقد کیا گیا پارٹی کے مرکزی قائدین غلام نبی مری، میر نذیر احمد کھوسہ، حاجی عبدالغفور مینگل، ضلعی صدر بابو دھنی بخش مینگل، کوئٹہ کے سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل، میر احسان کھوسہ، رفیق بلوچ، عبدالحمید کھوسہ و دیگر نے اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی سطح پر مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کے موضوع پرروشنی ڈالی اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد عالم جھکرانی نے سر انجام دیئے مقررین نے شہید جیونی کو بھی زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے 80ء کی دہائی میں جیونی میں پانی کے حصول کیلئے پِرامن ریلی نکالی جس پر انتظامیہ اور فورسز نے فائرنگ کر کے 11 سالہ بی بی یاسمین بلوچ کو شہید کیا مقررین نے کہا کہ مادری زبانوں کی افادیت و اہمیت سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کر سکتا آج دنیا میں ترقی کرنے والے ممالک کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے مادری زبانوں کو سرکاری سطح پر اجاگر کرتے ہوئے تعلیم، ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے استعمال میں لائے لیکن ہمارے حکمرانوں نے کبھی بھی مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کیلئے کوئی مثبت اقدامات نہیں کیا بلکہ قومی زبانوں بلوچی، براہوئی، پشتو، سرائیکی، سندھی، کھیترانی، دہواری و دیگرمقامی علاقائی زبانوں کو نظر انداز کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں