سیاسی شخصیت کا اغوا، جھالاوان کے حالات کو خراب کرنے کی سازشیں شروع ہوچکی ہیں، بی این پی
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سیاسی و سماجی شخصیت و قبائلی میر جان محمد گرگناڑی کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانستہ طور پر ایسے ہتھکنڈوں سے وڈھ‘ جھالاوان کے حالات کو خراب کرنے کی سازشیں شروع ہو چکی ہیں بزدلانہ اقدامات اور ناروا روش ناقابل برداشت ہے ماضی میں بھی اغواء نما گرفتاریاں‘نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کے اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنائیں لیکن ایسے واقعات کا رونما ہونا قابل افسوس ہے اربوں روپے امن و امان کے نام پر خرچ کئے جا رہے ہیں مگر دن دیہاڑے قبائلی شخصیات کا اغواء ہونا حکومتی ناکامی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے آمر و سول ڈکٹیڑوں کے دور سے آج تک حق و انصاف قومی جمہوری جدوجہد کی ہے عوام کے ساتھ ناروا سلوک‘ انسانی حقوق کی پامالی پر کبھی مصلحت پسندی نہیں کی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں حق و سچائی کی جدوجہد کو ہمیشہ آگے بڑھایا اب بھی ہم قومی جمہوری طریقے سے عوام کے جان کی حفاظت‘ ناروا سلوک‘ روش کے خلاف آواز بلند کرنے کو ترجیح دیں گے بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر جان محمد گرگناڑی کو بازیاب کرایا جائے اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے حکمران لفاظی دعو?ں نہیں عمل طور پر عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں لفاظی دعو?ں سے حالات کو بہتری کی جانب نہیں لے جایا جا سکتا۔


