افغان امور پہلی بار درست سمت میں آگے بڑھے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات میں پہلی مرتبہ درست سمت میں چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں طالبان امریکہ سے مذاکرات کر رہے ہیں اگلے مراحل میں جنگ بندی کا مکمل طو رپر معاہدہ ہو سکتا ہے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام تر کوششیں کیں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ تمام امور درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت آر ایس ایس کے نظریئے پر گامزن ہے جو نازیوں سے متاثر ہے بھارت میں مودی کی موجودہ حکومت سے کوئی امید نہیں مستقبل کی بھارت کی مضبوط قیادت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے چاہے گی انہوں نے کہا کہ ہم 10ارب درخت لگانے کے ہدف کو مکمل کرنا چاہتے ہیں جس کے ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے
Load/Hide Comments