صومالی وزیر اعظم پر حملہ،خوش قسمتی سے بچ نکلے، 15 افراد ہلاک

موغادیشو:جہادی گروہ الشباب نے صومالیہ کے وزیراعظم محمد حسین روبلے پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں وزیراعظم کی سکیورٹی ٹیم کے تین اعلی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے تاہم وزیر اعظم محفوظ ہیں۔الشباب کا تعلق القاعدہ سے ہے اور وہ اس خطے مغرب کے حکومتی اتحادیوں کے خلاف ہے اور متعدد حکومتی شخصیات اور تنصیبات کو نشانہ بنا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں