جماعت اسلامی نے جب بھی سولو فلائٹ کی ہمیشہ کریش ہوئی،ساجد میر

لاہور:مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے جب بھی سولو فلائٹ کی ہمیشہ کریش ہوئی،انہیں پی ڈی ایم پر تنقید سے پہلے سولوفلا ئٹ کی بنا پر ملنے والی اپنی ناکامیوں پر غور کرنا ہوگا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے مرکز راوی روڈ میں ڈاکٹر عبدالغفور راشد کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے جب بھی تنہا پروازی کی ناکام ہو ئی۔ انہیں پی ڈی ایم کو مشورے دینے کی بجائے اپنی اداوں پر غور کرنا چاہیے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ضروری نہیں کہ جلسوں یا جلوسوں سے استعفی مل جائے۔ ہم بھی جانتے ہیں کہ نام کسی اور چیز کا لیاجاتا ہے، جو حاصل ہونے والی چیزیں ہیں وہ کچھ اور ہوتی ہیں،پی ڈی ایم کی تحریک سے ری الیکشن یا مڈٹرم الیکشن ہی ہو جائیں تو بڑی کا میابی ہو گی۔ تحریکیں بہت سی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کا سبب بنتیہیں مجھے یقین آئندہ انتخابات کے بارے میں فریم ورک بھی بدلے گا۔اگر الیکشنز نہیں ہوتے تو وقت آئے گا کہ پس پردہ لوگوں کو مذاکرات کرنا ہوں گے فوج، اسٹیبلشمنٹ عرف محکمہ /زراعت کی مداخلت الیکشنز میں ختم ہوگی۔ استعفوں کے متعلق حکومت کایہ کہنا کہ ہمیں ان کی پروا جبکہ حالات بتا رہے ہیں کہ حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے پریشان ہے، اگر پریشان نہیں تو تحریک کی راہ میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کرتے ہیں اور جس طرح لاہور کے جلسے میں کیا گیا بظاہر کہا گیا کوئی رکاوٹ نہیں آپ آئیں اور جلسہ کریں مگر سب جانتے ہیں کہ روٹی والوں سے روٹی بند کروائی گئی کرسیوں والے سے کرسیاں بند کرواگئیں۔ میدان میں پہلے پانی چھوڑا گیا اس کے بعد جو بھی کوشش ہو سکتی لوگوں کو روکنے کی اپنی اپنی جگہ تحصیلوں میں شہروں میں کارکنوں کو روکنے کی انہوں نے کی۔لاہور میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا تو جب پریشانی کے عالم میں حکومتیں ہوتی ہیں تو اس طرح کے اقدامات کرتی ہیں یہ کہنا بلکل غلط ہے کہ حکومت کے اعصاب پر اس کوئی اثر نہیں ہوا۔ پی ڈی ایم کی تحریک کے نتیجہ کے بارے میں کوئی صحیح پیش گوئی تو نہیں کی جاسکتی اللہ تعالی کے علم میں ہے آگے کیا ہونے والا ہے۔ ایسی تحریکیں اگر صحیح عز م کے ساتھ چلائی جائیں اوراس میں عوام کی شرکت ہو کہ جیسے نظر آ رہی ہے وہ اور کچھ نہیں کرتی ہو وہ حکومت کے بہت سارے کاموں میں بہت سی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کا سبب بنتی ہیں۔ ضمنی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں