بلوچ یکجہتی کمیٹی لاہور کے زیراہتمام بانک کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
لاہور(پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی لاہور نے بانک کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف لاہور میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں طلبہ سمیت مختلف طبقے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک میں پناہ گزین بلوچوں کی شہادت پریشان کن ہے، انہوں نے کہا کہ کریمہ سمیت دیگر جلاوطن بلوچوں کی قتل پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، بانک کریمہ کی شہادت پر عالمی اداروں کی خاموشی اس بات کا اظہار ہے کہ بلوچوں کا قتل ان کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتا۔
مقررین نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کریمہ کی شہادت میں ملوث افرادکے خلاف سخت ایکشن لیں۔
Load/Hide Comments


