مولانافضل الرحمن کی بلاول سے کوئی ناراضگی نہیں،مولاناغفورحیدری

سکھر:جے یوآئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی بلا ول بھٹو یا پیپلز پارٹی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے اگر وہ ناراض ہوتے تو اپنا وفد بھی گڑھی خدابخش نہ بھیجتے ہر کسی کا اپنا کوئی شیڈول ہوتا ہے کوئی مجبوری ہوتی ہے اگر بلا ول بھٹو مردان نہیں آئے تو اسے نا راضگی تو نہیں کہا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرایئرپورٹ پر گڑھی خدابخش روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت نے فوج سے حکومت کو گھر بھیجنے کا مطالبہ نہیں کیا ہے ہمارا تو روز اول سے یہ موقف تھا کہ اسمبلیوں میں حلف نہ اٹھایا جا ئے لیکن دوستوں کے اصرار پر ہم نے حلف بھی اٹھایا اور وزیر اعظم اور صدر کے الیکشن میں بھی حصہ لیا لیکن اب تو پی ڈی ایم اے بن چکی ہے اس لیے اب تمام فیصلے اس کے پلیٹ فارم سے ہی ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں