ایران تنہائی ختم کرنا چاہتا ہے تو نارمل ریاست کی طرح پیش آئے، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک نارمل ریاست کی طرح پیش آئے تا کہ اس کے تنہا رہ جانے کا سلسلہ ختم ہو سکے ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ایران کو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے میں مسلسل ناکامی، دہشت گردی کیلئے اس کی فنڈنگ اور خطے کے امور میں مداخلت کی سزا ضرور ملنا چاہیے۔پومپیو نے کہا کہ اگر ایران چاہتا ہے کہ عالمی سطح پر اس کی تنہائی ختم ہو جائے تو اس پر لازم ہے کہ وہ اپنا غیر ذمے دارانہ رویہ روک دے اور ایک نارمل ملک کی طرح تصرف اختیار کرے۔منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ایران کو دہشت گردی مالی مدد روکنے میں ناکامی اور رقوم کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھنے پر ایک بار پھر بلیک لسٹ کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں